Skip to content
10th Level - Practice App Completely Free · 100K+ Users Install

Kerala PSC Assistant Professor Urdu,284/2019 Previous Question Paper – 034/2021

The Commission publishes this paper without an answer key, so no answers are shown.

1. اردو کو ہند آریائی زبان کیوں کہا جاتا ہے؟ (3)

2. علم عروض کسے کہتے ہیں؟ (3)

3. اردو رباعی میں امجد حیدر آبادی کا مقام واضح کیجئے۔ (3)

4. فراق کی شاعری میں ہندوستانی عناصر کی نشاندہی کیجئے۔ (3)

5. ناولوں کے حوالے سے پریم چند کے سماجی شعور پر روشنی ڈالئے۔ (3)

6. تمثیلیت کی تعریف مثال کے ذریعہ واضح کیجئے۔ (3)

7. آغا حشر کشمیری کے ڈرامائی فن کا جائزہ لیجئے۔ (5)

8. صحافتی ادب کی تاریخ میں سر سید کا مقام متعین کیجئے۔ (5)

9. کنہیا لال کپور کے طرز مزاح نگاری پر روشنی ڈالئے۔ (5)

10. اردو قصیدہ نگاری میں سودا اور ذوق کے قصائد کا کیا فرق ہے؟ (5)

11. “رانی کیتکی کی کہانی” کی فنی اور لسانی اہمیت پر ایک نوٹ لکھیے۔ (5)

12. “امراؤ جان ادا” کی سماجی معنویت پر اظہار خیال کیجئے۔ (5)

13. اکبر الہ آبادی کی مزاحیہ شاعری کے بارے میں آپ کے خیالات واضح کیجئے۔ (5)

14. اردو خاکہ نگاری میں مشتاق احمد یوسفی کا مرتبہ متعین کیجئے۔ (5)

15. غالب کے خطوط کی ادبی اہمیت واضح کیجئے۔ (5)

16. “سب رس” میں تمثیلی عناصر موجود ہے۔ اس کا جائزہ لیجئے۔ (5)

17. انیس کی مرثیہ نگاری کے محاسن بیان کیجئے۔ (8)

18. “باغ و بہار” کی زبان اور انداز بیان کے محاسن بیان کیجئے۔ (8)

19. اقبال کی فکری سرچشمے پر اپنے خیالات فراہم کیجئے۔ (8)

20. دبستان دلی اور دبستان لکھنؤ کی خصوصیات شاعری اور ان کے قدیم اور نمائندہ شعراء پر روشنی ڈالئے۔ (8)

Related reading

Discussion

Ask a doubt or share a tip.

No comments yet — start the discussion.

Leave a comment

Your email address and number are never published. Required fields are marked

We will email you a code to confirm the address. Posting creates a PSCNET account if you do not have one.

By posting, you agree to our Privacy Policy.